پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا سیکرٹری سینٹ کی اجلاس میں عدم شر کت پر اظہاربرہمی،چیئرمین سینیٹ کو خط لکھنے کی ہدایت

چیئرمین سینیٹ نے سیکرٹری کو اجلاس میں شرکت سے روکا ہے ، پی اے سی حکام

پیر 6 جولائی 2015 22:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری سینٹ کی عدم شر کت پر کمیٹی کا اظہاربرہمی،سیکرٹری شماریات کو اﷲ صحت دے مگر آڈٹ حکام فٹ فاٹا سیکرٹریز کے آڈٹ اعتراضات لاتے ،رمضان المبارک میں حلقوں کے کام چھوڑ کر آئے ہیں رکن کمیٹی ، سیکرٹری سینٹ کی غیر حاضری پر چیئرمین سینیٹ کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی، پبلک اکاونٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پیر کو کنونئیر کمیٹی شاہدہ اختر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا اجلاس میں سینٹ کے مالی معاملات کا جائزہ لیا جانا تھا کہ کمیٹی کو پی اے سی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ چیئرمین سینیٹ نے سیکرٹری سینیٹ کو اجلاس میں شرکت سے روکا ہے ، سیکرٹری سینٹ کو چیئرمین سینٹ پی اے سی کے اجلاس میں آنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں جس پر ممبران کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کو اس حوالے سے خط لکھا جائے کہ سیکرٹری سینٹ کو پی اے سی کے اجلاس میں شرکت کاپابند کیا جائے، جبکہ شماریات ڈویژن کے سیکرٹری شماریات ملک اسرار حسین بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئے ، شماریات ڈویڑ ن کے حکام نے بتایا کہ وہ سخت علیل ہیں ان کے ڈائیلسز ہو رہے ہیں جس کیو جہ سے وہ اجلا س میں شریک نہیں ہوئے، پی اے سی حکام نے کہا کہ ان کی بیماری کے بارے آگاہ نہیں کیا گیا ہے جس پر ممبر کمیٹی میاں عبدالمنان نے کہا کہ اﷲ انہیں صحت دے ا آڈٹ حکام فٹ فاٹ سیکرٹریز کی آڈٹ اعتراضات لاتے رمضان المبارک میں حلقوں کے کام چھوڑ کر آئے ہیں جس کے بعد کمیٹی اجلاس ملتوی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :