بھارت پاکستان کاکبھی دوست نہیں بن سکتا، وہ ہمیشہ دشمن جیساسلوک کرتاہے،سردارایازصاد

پیر 6 جولائی 2015 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کاکبھی دوست نہیں بن سکتا،وہ ہماراازلی دشمن اور ہمیشہ دشمن جیساسلوک کرتاہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کاکہناتھاکہ بھارت کے ساتھ کبھی دوستی نہیں ہوسکتی ،بھارت کبھی کرکٹ ٹیم کودھمکاتاہے کبھی ہماری سرحدی حدودکی خلاف ورزی کرتاہے ،بلوچستان اورکراچی میں ملوث ہونے کے ثبوت بھی سامنے آئے ہیں ،مشرقی پاکستان میں مداخلت کرنے کااعتراف خودہی کیاہے ،پاکستان بھارتی مداخلت عالمی سطح پراٹھائے ۔

ان کاکہناتھاکہ پاکستانی حدودکی خلاف ورزی سے ثابت ہوگیاکہ بھارت ہمارادوست نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے ارکان کوایوان کاحصہ سمجھ کران کی لٹکی ہوئی تنخواہیں قانون کے مطابق جاری کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہاکہ 35پنکچرکی بات کرنے والاعمران خان خودپنکچرہوگیا

متعلقہ عنوان :