اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات، غیریقینی صورتحال کا سامنا

الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرزکی چھپائی میں شش وپنج کاشکار

پیر 6 جولائی 2015 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کاانعقادغیریقینی صورتحال کاسامناہے ،اس سلسلے میں الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرزکی چھپائی میں شش وپنج کاشکارہے ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کاانعقادایک بارپھرتعطل کاشکارہوگیاہے ،الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کرانے میں شش وپنج میں مبتلاہے ،اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کیلئے 42کروڑبیلٹ چھاپے جانے تھے کہ سپریم کورٹ سے احکامات نہ ملنے کے باعث الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرکی چھپوائی کامرحلہ کچھ عرصے کیلئے موٴخرکردیا،پاکستان پرنٹنگ پریس بیلٹ پیپرکی چھپائی کیلئے الیکشن کمیشن کے سگنل کامنتظرہے ،الیکشن کمیشن کے ذرائع کاکہناہے کہ آج بروزمنگل سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت میں واضح ہوجائے گاکہ بلدیاتی انتخابات دیئے گئے شیڈول کے مطابق کرانے ہیں یاموٴخرکرنے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ ہوچکے ہیں جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی بن چکی ہے ،پورے اسلام آبادمیں الیکشن مہم پورے زوروشورسے جاری ہے تاہم عوام اورامیدواروں کی اس میں الیکشن کرانے یانہ کرانے کی غیریقینی صورتحال کے حوالے سے بھی گفتگوجاری ہے

متعلقہ عنوان :