حیدرآباد،یسکو کی 54خصوصی ریکوری ٹیموں کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن

واجبات کی عدم ادائیگی پر 650 ناہندگان کے بجلی کنکشن منقطع ، 470 گھریلو، 133 کمرشل اور 47 صنعتی (ٹیوب ویل) کنکشن 12 ٹیوب ویل کنکشن منقطع کرکے ٹرانسفارمر اتارلیئے گئے 320 غیر قانونی کنڈہ کنکشن ہٹائے گئے،ناہندگان سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد کی وصولی

پیر 6 جولائی 2015 22:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سلیم جاٹ کی ہدایات پر حیسکو کی 54خصوصی ریکوری ٹیموں کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ۔ اس سلسلے میں حیدرآباد، کوٹری ، ٹھٹھہ ، ہالا، سعید آباد، نوابشاہ، ٹنڈو آدم ،بدین، ماتلی ، ٹنڈو محمد خان و دیگر علاقوں میں کاروائیوں کے دوران حیسکو کی خصوصی 54ریکوری ٹیموں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر 650 ناہندگان کے بجلی کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں ،جس میں 470 گھریلو، 133 کمرشل اور 47 صنعتی (ٹیوب ویل) کنکشن جبکہ 12 ٹیوب ویل کنکشن منقطع کرکے ٹرانسفارمر اتارلیئے گئے ہیں، اور 320 غیر قانونی کنڈہ کنکشن ہٹائے گئے ہیں اور ناہندگان سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد کی وصولی بھی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حیسکو چیف محمد سلیم جاٹ نے حیسکو صارفین / عوام سے اپیل کی ہے کہ حیسکو کی جاری بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیوں میں حیسکو کی خصوصی ریکوری ٹیموں کا بھرپور ساتھ دیکر بہترین معزز شہری ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ حیسکو پاکستان کا ایک کمرشل ادارہ ہے جو بجلی سپلائی کا کام انجام دیتا ہے ، پیسوں سے ہی بجلی کی بہتر فراہمی ممکن ہے کیونکہ کسی بھی قسم کی فنی خرابی پیسے سے ہی کی جاسکتی ہے ، جو آپ صارفین ہمیں بجلی کی بلوں کی مد میں ادا کرتے ہیں اسی لیئے حیسکو کے واجبات بروقت ادا کریں کیونکہ حیسکو آپ کا قومی ادارے ہے اس کے واجبات دے کر اپنے گھر ، محلے اور شہر اور ملک کو مسلسل روشن رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

مزید روشن کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں ماہ اور گذشتہ ماہ کے دوران بجلی چوری کی18 ، ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں اور بجلی چوروں کو کیفرکردار تک پنہچایا گیا ہے ، اس لیئے بجلی چوری ایک قانونی جرم ہے اس سے اجتناب کریں اور بجلی قانونی طریقے سے استعمال کریں ، جس کے تحت بجلی چوروں پر جرمانے عائد کرکے لاک اپ کردیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کیلئے بجلی کے غیر ضروری چراغاں سے گریز کریں اور بجلی کے بل نمایاں بچت بچائیں ۔واضح رہے کہ یہ کاروائیاں واجبات کی 100فیصد وصولی تک جاری رہیں گی

متعلقہ عنوان :