Live Updates

ڈی جے بٹ کا تحریک انصاف کیخلاف عدالت جانے پر غور

پیر 6 جولائی 2015 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) ڈی جے بٹ کا تحریک انصاف کیخلاف عدالت جانے پر غور ۔تحریک انصاف کے 126 دن کے دھرنے میں ڈی جے بٹ کے ساؤنڈ سسٹم کے خوب چرچے رہے۔ ڈی جے بٹ کے ساؤنڈ سسٹم پر دیوانہ وار پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے لے کر کارکن تک ناچتے اور گاتے رہے مگر اب ڈی جے بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف ان کی 8 کروڑ روپے کی ڈیفالٹر ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے دھرنے کا بل 14 کروڑ روپے بنا جس میں 20 فیصد خود ہی رعایت کرکے تحریک انصاف نے 12 کروڑ دینے کا وعدہ کیا مگر اس میں سے صرف 6 کروڑ روپے ادا کئے اور باقی رقم کی ادائیگی کے معاملے میں خاموشی اختیار کر لی۔ ڈی جے بٹ کا کہنا ہے کہ دھرنا ختم ہوئے کئی ماہ ہو چکے ہیں مگر ان کے واجبات ادا نہیں کئے جا رہے جس پر وہ قانونی کارروائی کے لئے مجبور ہوں گے اور اگر پیسے نہ ملے تو عدالت سے رجوع کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :