(ن) لیگ جھو ٹ ، ناکام ،بحران اور عذ اب لیگ بن چکی ہے ،محمودالرشید

آئندہ انتخا با ت میں (ن) لیگ کا پیپلز پارٹی کی طر ح پنجا ب سے صفا یا ہو جائیگا عوام اب با شعور ہو چکے ہیں سڑکیں اورپل بنانے سے ترقی نہیں کرے گابلکہ اپنے پاوٴں پر کھڑا ہونے کیلئے ذاتی نہیں بلکہ ملکی اور عوامی مفادات کے فیصلے کرنا ہو ں گے‘ اپو زیشن لیڈ رپنجا ب اسمبلی حکمرانوں نے ملک اور عوام کی فکر کی بجائے اپنے اقتدار کی ہی فکر رکھی تو آنیوالے وقت میں ملکی حالات انتہائی حد تک خطر ناک ہو نگے جس کے نتائج کسی ایک جماعت کو نہیں بلکہ پاکستان کے20کروڑ عوام کوبھگتنا ہونگے ‘ وفو د سے گفتگو

پیر 6 جولائی 2015 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ(ن) لیگ جھو ٹ ، ناکام ،بحران اور عذ اب لیگ بن چکی ہے ، آئندہ انتخا با ت میں (ن) لیگ کا پیپلز پارٹی کی طر ح پنجا ب سے صفا یا ہو جائیگا عوام اب با شعور ہو چکے ہیں وہ اب ان جھو ٹے حکمرانو ں کے جھانسے نہیں آئیں گے یہ جتنا مر ضی منفی پر وپگینڈہ کر لیں ملک میں آنے والی تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا ، عوام ان نا اہل ترین حکمرانو ں کو اچھی طرح پہچا ن چکے ہیں۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میا ں محمود الرشید نے کہا کہ ملک سڑکیں اورپل بنانے سے ترقی نہیں کرے گابلکہ اپنے پاوٴں پر کھڑا ہونے کیلئے ذاتی نہیں بلکہ ملکی اور عوامی مفادات کے فیصلے کرنا ہو ں گے حکمران اقتدار کے نشے میں عوام سے کئے گئے تما م وعد ے بھو ل چکے ہیں اور انہیں بجلی ، پانی ، صحت،تعلیم جیسی بنیا دی سہولتیں فراہم کرنے کی بجائے اربو ں روپے فضول اور ناکام سکیمو ں پرخرچ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اگر موجودہ حکمرانوں نے ملک اور عوام کی فکر کی بجائے اپنے اقتدار کی ہی فکر رکھی تو آنیوالے وقت میں ملکی حالات انتہائی حد تک خطر ناک ہو نگے جس کے نتائج کسی ایک جماعت کو نہیں بلکہ پاکستان کے20کروڑ عوام کوبھگتنا ہونگے اور ماضی کی طر ح حکمرانوں کی غلطیوں کی سزا بھی پاکستانی قوم کو ہی ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تمام معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ملک مفادکے خلاف ہونیوالے کسی بھی اقدام کی بھر پور مخالفت کی جائیگی اور قومی امنگوں کی تر جمانی کرتے ہوئے حق و سچ کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔