اشتہاری سمیت، بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو لوٹنے والا 4رکنی گروہ گرفتار

گروہ پولیس اور کسٹم ملازم بن کر پولیس کیپ اور وائرلیس سیٹ دکھا کر شہریوں کو ائرپورٹ سے اپنے گھروں میں جاتے ہوئے لوٹتا تھا

پیر 6 جولائی 2015 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) اسلام آ باد پولیس کے سپیشل انو سٹی گیشن یونٹ ( SIU) نے بنک ڈکیتیو ں ،تہر ے قتل میں اشتہا ری مجرم سمیت پولیس اور کسٹم ملازم بن کر پولیس کیپ اور وائرلیس سیٹ دکھاتے ہوئے بیرون ملک سے آنیوالے شہریوں کو ائرپورٹ سے اپنے گھروں میں جاتے ہوئے سرکاری ملازم ظاہر کرکے لوٹنے والا 4رکنی گروہ اور دیگر جر ائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث کل7ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے نقلی وائرلیس سیٹ اور پولیس ٹوپیاں برآمد کر لیں ۔

سید عبد الحسن عر ف لا لہ نے فیصل بینکPWDبرانچ اسلام آباد، حبیب بینک سواں کیمپ برانچ سہالہ اسلام آباد اور نیشنل سیونگ سنٹر بھارہ کہو میں ڈکیتی کے مقدما ت میں اشتہا ری تھا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر افسران نے بیر ون ملک سے آ نے والے شہریو ں کو پولیس اہلکا ر اور کسٹم کے ملازم بن کر لو ٹنے والے گر وہ سمیت بنک ڈکیتیو ں اور دیگر جر ائم میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کا ٹا سک ا یس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد الیاس کو دیا ۔

(جاری ہے)

جنہو ں نے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون کی زیر نگرانی انسپکٹر عبدالستار،طارق رؤف سب انسپکٹر،ذو الفقار علی ، محمد ریاض میکن،رانا تسنیم احمداے ایس آئیز اور جوانوں پر مشتمل خصوصی ٹیموں تشکیل دیں ۔ تشکیلی ٹیمو ں نے شب و روز انتہائی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنیوالے شہریوں کو ائرپورٹ سے اپنے گھروں میں جاتے ہوئے راستے میں ان کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے پولیس اور کسٹم کے ملازم بن کر پولیس کیپ اور وائرلیس سیٹ دکھاتے ہوئے لوٹنے والا 4رکنی گروہ سمیت تہرے قتل کی واردات میں ملوث اشتہاری مجرم ، ڈکیتی اور سرقہ بالجبرکی متعدد وارداتوں میں ملوث کل 7ملزمان کو گرفتار کر لیا اوران سے نقلی وائرلیس سیٹ اور پولیس ٹوپیاں برآمد کر لیں ۔

ملزمان میں نمبر 1امجد سعید ولد علی حسن ساکن آصف کالونی ضلع کراچی (حال)عباسی سٹریٹ بنی گالہ اسلام آباد، نمبر 2جاسم امجد ولد امجد سعید ساکن آصف کالونی بسم اللہ ہوٹل پرانا گولی مار کراچی (حال)عباسی سٹریٹ بنی گالہ اسلام آباد، نمبر 3امجد میزبانی ولد عبدالحسین ساکن نواں کلے عسکری پارک کوئٹہ (حال)گلی نمبر7/Cمکان نمبر75سیکٹرF10/3 اسلام آباد،نمبر 4یاسر خان ولد سلطنت یار ساکن جنگو ڈاکخانہ تازہ گرام تھانہ چکدرہ تحصیل آدم زئی ضلع لوئر دیر،نمبر 5عبدالحسن عرف لالہ ولد سلطان الحسن ساکن مٹھاخیل تھانہ استر زئی ضلع کوہاٹ6۔

محمد شہباز ولد محمد اسلم قوم مسلم شیخ ساکن چک نمبر 6جنوبی بھلوال سرگودھا،7محمد عمران ولد محمد ریاض قوم مسلم شیخ ساکن اھلی نزد نون شوگر ملز بھلوال سرگودھا (حال)سروبہ چکری ضلع راولپنڈی شامل ہیں ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ان ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاجن میں سے سردست ان8وقوعہ جات کی تصدیق ہوئی ہے جن کی تفصیل ذیل ہے نمبر-1ملزمان مندرجہ سیریل نمبر 1تا4نے مورخہ 20-06-15سعودی عرب سے آنیوالے شہری عثمان عباسی ولد لیاقت حسین سکنہ تحصیل مری ضلع راولپنڈی سے شاہدرہ Uٹرن مری روڑ علاقہ تھانہ سیکرٹریٹ میں راستے میں روک کر غیر ملکی کرنسی چھین لی تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج رجسٹر ہے۔

نمبر -2انہیں ملزمان نے مورخہ21-06-15سعودی عرب سے آنیوالے شہری زبیر حسین سکنہ تحصیل و ضلع ایبٹ آباد سے کشمیر چوک مری روڑ پر غیر ملکی کرنسی چھین لی تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج رجسٹر ہے۔ نمبر -3انہی ملزمان نے مورخہ19-06-15 ایکسپریس وے نزد فیض آباد پُل مسمی محمد سلیم سکنہ والٹن کینٹ لاہور سے تلاشی کے بہانے نقدی لیکر فرار ہوگئے تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج رجسٹر ہے۔

علا وہ ازیں پولیس ٹیم نے ملزم مندرجہ سیریل نمبر5نے دیگر ساتھیوں کے ہمر اہ تہرے قتل کی سنگین واردات کی ۔جس میں مسمی زبیر اختر ولد حسن دین ساکن جگیوٹ اسلام آباد اپنے بھتیجے عدنان بھائی گل زیب زرگر، تینوں بیٹوں گل سفین، شاہ زیب اور جہانزیب اور اپنے تین گن مین مشتاق حسین،محمد طفیل اورعامر حسین جا رہا تھا راستے میں ملزمان نے گا ڑ ی کو روک کر گا ڑ ی میں مو جو د افراد سے سونا لوٹنے کی کوشش میں مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے گل زیب زرگر اور اس کے دو گن مین موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تینوں بھتیجے اور تیسرا گن مین زخمی ہو گئے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جس کے متعلق تھا نہ بنی گا لہ میں قتل اور ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔

اس ملزم نے کر مورخہ31-03-14 فیصل بینکPWDبرانچ اسلام آباد میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کی اور سیکیورٹی گارڈ کو بھی زخمی کیا جس کے متعلق تھانہ لوہی بھیر اسلام آباد درج ہے۔ مورخہ18-04-14 حبیب بینک سواں کیمپ برانچ سہالہ اسلام آباد میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کی جس کے متعلق تھانہ سہالہ درج رجسٹر ہے۔مورخہ21-05-14 نیشنل سیونگ سنٹر بھارہ کہو میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کی جس کے متعلق تھانہ بھارہ کہو درج ہے۔

ملزم مندرجہ سیریل نمبر6نے دیگر ساتھی ملزمان کے ساتھ ملکر مورخہ07-08-14 مسمی محمد شفیق منہاس ولد محمد شفیع ساکن مکان نمبر19-Aسٹریٹ نمبر6چک شہزاد اسلام آباد کے گھر گن پوائنٹ پر سرقہ بالجبر کی واردات کی جس کے متعلق تھانہ شہزاد ٹاؤن میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔ مورخہ 31-03-15مسمی میجر (ر)نوازش علی سکنہ مکان نمبر411گلی نمبر15شہزاد ٹاؤن اسلام آباد کے گھر گن پوائنٹ پر لو ٹا ،مورخہ09-09-14 مسمی محمد عابد علیم ولد عبد العلیم خان ساکن مکان نمبر23گلی نمبر4گلشن الہدیٰ اسلام آباد کے گھر گن پوائنٹ پر لو ٹا ۔

ملزم سیریل نمبر7نے دیگر ساتھی ملزمان کے ساتھ ملکرمورخہ26-06-15 سکوارڈن لیڈرحسیب الرحمان ولد موصوف الرحمان ساکن مکان نمبر264گلی نمبر20راول ٹاؤن اسلام آباد کے گھر گن پوائنٹ پر لو ٹا ۔مورخہ 09-02-15 مسمی ممتاز علی ولد محمد اشرف ساکن ہاؤس نمبر10گلی نمبرA/9برما ٹاؤن اسلام آباد جو کہ موٹر سائیکل پر اپنے دفتر جا رہا تھا ان ملزمان نے گن پوائنٹ پر رو ک کر موٹر سائیکل نقدی اور سات کلو دیسی گھی چھین لیا ان تما م کے متعلق تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدما ت درج ہیں ۔

مورخہ16-03-15 مسمی محمد امجد احسان ساکن مکان9گلی 1سیکٹرH، DHAفیزiiاسلام آبادکے گھر گن پوائنٹ پر سرقہ بالجبر کی واردات کی تھانہ سہالہ میں مقدمہ درج رجسٹر ہے۔ملزم مندرجہ سیریل نمبر5کو کوہاٹ اور ملزمان مندرجہ سیریل نمبر6،7کو سرگودھا سے گرفتار کر کے حسب ضابطہ اسلام آباد منتقل کروا لیا گیا ہے۔ملزمان سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :