اسلام آبا ،سر چ آ پر یشن کے دوران 14 مشتبہ افراد سمیت 20ملزما ن گرفتار

بھیکہ سیداں اور گر د ونو اح میں سرچ آپریشن کے دوران 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی دیگر کارروائیوں میں آ ٹھ بھکا ریوں سمیت20ملزما ن گرفتار،1کلو 250گر ام چرس ،2 عددمو با ئل فون ، نقدی اسلحہ، مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا تمام ایس ایچ اوزچیکنگ کو مزید مو ثر، اہم مقامات کی سیکو ر ٹی پر گشتبڑھائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے، ایس ایس پی

پیر 6 جولائی 2015 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) اسلام آبا پولیس نے سر چ آ پر یشن اور مختلف کارروائیوہں کے دوران کے دوران 14 مشتبہ افراد سمیت 34ملزما ن کوگرفتار کر کے چرس نقذی اور اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کر لیایہ سر چ آ پر یشن بھیکہ سیداں اور گر د ونو اح میں کیا گیا ۔ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایت کی ہے کہ وہ چیکنگ کو مزید مو ثر بنائیں ۔

اہم مقامات کی سیکو ر ٹی پر گشت کوبڑھائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا یا جا سکے ۔اس سر چ آ پر یشن سے وفا قی دارلحکومت کی سیکو ر ٹی کو فول پر وف بنا نے کے ساتھ جر ائم پیشہ افراد سے شہر کو محفو ظ بنا نے میں مدد ملے گی ۔ علا وہ ازیں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران آ ٹھ بھکا ریوں سمیت20ملزما ن گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 1کلو 250گر ام چرس ،2 عددمو با ئل فون ، نقدی ، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ 2عدد 12بو ر گنیں معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آ باد طا ہر عالم خا ن کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس نے سرچنگ و کومنگ کا ایک جامع پلان تشکیل دیا ہے ۔اس پلان کے مطابق اسلا م آباد کے تمام زونل آفیسرز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جر ائم پیشہ عنا صر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلا ف سخت کا رروائی عمل میں لا ئیں اپنے علاقوں میں ان جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں ۔

تما م ایس ایچ اوز اپنے اپنے ایر یا میں سر چنگ و کو منگ کوجا ر ی رکھتے ہو ئے مشکو ک ومشتبہ افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔تا کہ ان کے مذمو م مقاصد کو نا کا م بنا یا جا سکے ۔ ان ہدایات کی روشنی میں تھا نہ شالیمارکے علاقے بھیکہ سید اں اور گر د ونو اح میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ۔ پولیس ٹیمو ں نے`14مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔

اس سر چ آ پر یشن کا بنیا د ی مقصداسلام آباد کو جرائم پیشہ عناصرسے پاک کرنا اور اسلام آباد کی سیکو رٹی کو فول پر وف بنا نا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے ۔ ایس ایس پی اسلام آ با دساجد کیا نی نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں چیکنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہو ں نے کہا پٹر ولنگ افسران دوران پٹر ولنگ مشکو ک اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف بھی کا رروائی کو مو ثر بنا ئیں ۔

انہو ں نے کہا کہ مو جو د ہ حا لا ت کے مطا بق تما م پولیس افسران سیکو ر ٹی کو مزید سخت کر یں ، اہم مقاما ت ، اہم تنصیبا ت پر سیکو ر ٹی بڑ ھا ئیں ،کما نڈ و گا ڑ یو ں ، ایگل ، فالکن کو متحر ک کر یں ، مسا جد اور امام با ر گا ہو ں کا ر اونڈ لیں کسی بھی وقوعہ کی صورت میں اپر وچ کر یں ۔ اور اپنی بیٹ کے ایر یا میں ر ہ کر ڈیوٹی کر یں ۔ بھکا ر یوں کے خلا ف سخت کا ر وائی کی جا ئے اگر کسی کو کو ئی مشکو ک شخص یا کو ئی مشکو ک چیز نظر آئے تو ریسکیو 15اور مقامی پو لیس کو فوری طو ر پر اطلا ع کر یں ۔

مقامی پو لیس بر وقت کا روائی کر ئے گی ۔انہو ں نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم کے خا تمہ کے لیے مو ثر اقداما ت اٹھا ئیں اور شہر یو ں کی داد رسی کو ہر ممکن یقینی بنا ئیں ۔علا وہ ازیں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران آ ٹھ بھکا ریوں سمیت20ملزما ن گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 1کلو 250گر ام چرس ،2 عددمو با ئل فون ، نقدی ، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ 2عدد 12بو ر گنیں معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :