چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے غیر قانونی پاکستان میں داخل ہونیوالے 8 افغانی بچوں کو دفتر خارجہ کے حوالے کردیا

پیر 6 جولائی 2015 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 8 افغانی بچوں کو دفتر خارجہ کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

ٍْ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ڈائریکٹر فاطمہ شیخ نے بتایا ہے کہ یہ بچے افغانستان کے علاقے نورستان سے غیر قانونی طور پر ایک مدرسے میں تعلیم کے لیے لائے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ان بچوں کو اس وقت بازیاب کروایا گیا جب امین نامی ایک شخص انہیں خاموشی سے واپس لے جارہا تھا۔فاطمہ شیخ نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں تین ماہ تک قیام پذیر رہنے والے ان بچوں کو اب دفتر خارجہ کے حوالے کردیا، جنہیں جلد افغانستان واپس بھیج دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :