Live Updates

عمران خان اور ریحام خان سے مولانا طارق جمیل اور ان کی اہلیہ کی ملاقات

مولانا طارق جمیل نے دین اسلام کے حوالے سے تبلیغ کی، ملکی سلامتی کیلئے دعا

پیر 6 جولائی 2015 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان سے مولانا طارق جمیل اور ان کی اہلیہ کی ملاقات ۔ ملاقات میں مولانا طارق جمیل نے دین اسلام کے حوالے سے تبلیغ کی اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے افطارڈنر کی دعوت پر مولانا طارق جمیل اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ بنی گالہ پہنچے جہاں پر عمران خان نے باہر آکر طارق جمیل کااستقبال کیا اور افطارڈنر عمران خان کی جانب سے مولانا طارق جمیل کی خدمت میں مختلف لذیز کھانے اور مشروبات پیش کئے گئے جن پر مولانا طارق جمیل نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا افطار ڈنر کے بعد مولانا طارق جمیل نے نماز مغرب بھی ادا کرائی اور نماز کے بعد دین اسلام کی تبلغ سے بھی روشناس کرایا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات