ماہ صیام صبر وتحمل کا مہینہ ہے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 6 جولائی 2015 22:14

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء)راہنما مسلم لیگ ن رانا محمداقبال نے کہا ہے کہ ماہ صیام صبر وتحمل کا مہینہ ہے اور یہ ہمیں ایک دوسرئے کے دکھ درد میں شریک ہونے کا درس دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روزہ خالق و مخلوق کے درمیان ایک پوشیدہ عمل ہے اوریہ ایسا بابرکت عمل ہے کہ اس سے جہاں بندہ مومن کے روحانی درجات کو بلندی ملتی ہے وہیں بہت سی مہلک بیماریوں سے بھی چھٹکارہ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زکوۃ ہر صاحب حیثیت مسلمان پر فرض ہے اور بہتر تو یہ ہے کہ بندہ اپنے قریبی رشتہ داروں ،گلی محلہ میں مستحق لوگوں کو دیکھیں یا پھر زکوۃ و صدقات دیتے وقت اس بات کی تسلی کرلی جائے کہ اس کی یہ رقم غریبوں ، یتمیوں اور مساکین کے کام آئے گی۔