پنجاب بھر میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف چھاپے‘ 259گرفتار‘235مقدمات درج

ساڑھے 16لاکھ روپے جرمانہ ‘ اوزان و پیمائش کی چیکنگ کے لئے 1342چھاپے رمضان بازاروں میں امدادی نرخ پر آٹا کے87117 تھیلے‘ سوا6لاکھ کلوگرام چینی‘ ڈیڑھ لاکھ کلو چکن فروخت وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کے ویژن کے تحت صوبہ بھر میں 1778مدنی دسترخوان پر 155495افراد نے روزہ افطار کیا

پیر 6 جولائی 2015 22:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 1525پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز9310مقامات پر اچانک چیکنگ کی اور 16لاکھ 45ہزار 800 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی انڈسٹریز کے دفتر سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 1411گرانفروشی‘ ذخیرہ اندوزی اور دیگر قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

235تاجروں اور ردکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے 259ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ روز رحیم یارخان ضلع میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو صوبہ بھر میں سب سے زیادہ جرمانہ 2لاکھ 46ہزار 500 روپے عائد کیا گیا جبکہ ضلع گجرات میں صرف 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں اوزان و پیمائش کی چیکنگ کے لئے 1342 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

252 تاجروں اور دکانداروں کو ناپ تول میں کمی کا مرتکب پایا گیا اور قانونی کارروائی کی گئی۔ ڈی جی انڈسٹریز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں 10کلوآٹا کے ایک لاکھ 26ہزار 931 تھیلے فراہم کئے گئے جبکہ 87117آٹا تھیلے فروخت ہوئے۔ اوپن مارکیٹ میں 10کلو آٹا کے 1621 اور 20کلو آٹا کے 4251 تھیلے فراہم کئے گئے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عوام کو سستے داموں 52 روپے کے امدادی نرخ پر رمضان بازاروں میں 6لاکھ 26ہزار 745کلوگرام چینی فروخت کی گئی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ 17رمضان المبارک تک 52روپے کے امدادی نرخ پر 72لاکھ 58ہزار 530کلوگرام چینی رمضان بازاروں میں عوام کو فروخت کی جا چکی ہے۔ رمضان بازاروں میں گزشتہ روز 225 روپے فی کلو کے امدادی نرخ پر ایک لاکھ 56ہزار 283کلو چکن فراہم کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے خصوصی ویژن کے تحت صوبہ بھر میں 1778 مدنی دسترخوان لگائے گئے جہاں گزشتہ روز 155495افراد نے روزہ افطار کیا۔

متعلقہ عنوان :