بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس کیخلاف تاجر برادری کا احتجاج، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کے روز اجلاس طلب کرلیا

muhammad ali محمد علی پیر 6 جولائی 2015 21:57

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 جولائی 2015 ء) بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس کیخلاف تاجر برادری کی احتجاج کی کال کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کے روز اس حوالے سےاجلاس طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد کیے جانے والے ٹیکس کیخلاف تاجر برادری کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج پر بدھ کے روز اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ایف بی آر اور تاجر برادری کے نمائندوں کو بلایا گیا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ معاملے کو باہمی مشاورت سے طے کرلیا جائے۔

متعلقہ عنوان :