بجلی کے شعبہ میں اصلاحات پر کام کی رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت ہے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ڈی پی سی برائے توانائی پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب

پیر 6 جولائی 2015 21:52

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجلی کے شعبہ میں اصلاحات پر کام کی رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں اہداف جلد مکمل کئے جائیں۔ وہ پیر کو یہاں فنانس ڈویژن میں ڈی پی سی برائے توانائی پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے پروگرام کے تحت مختلف پالیسی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا مقصد ڈی پی سی برائے توانائی کو جلد از جلد مکمل کرنا ہے اور اس سلسلہ میں وزارت پانی و بجلی کی مشاورت سے تفصیلی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ ہمارے اہداف جلد از جلد مکمل ہو جائیں گے۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود، سیکرٹری پانی و بجلی اور دیگر متعلقہ سینئر حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :