ڈی سی او شیخوپورہ نے اراضی ریکارڈ سروس سنٹرکے 14افسران کے تبادلے کر دیئے

پیر 6 جولائی 2015 21:50

شیخوپورہ۔6 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) ڈی سی او شیخوپورہ کرن خورشید نے اراضی ریکارڈ سروس سنٹر ضلع شیخوپورہ کے 14افسران کے تبادلے کر دیے۔ محمد انعام سبحانی ایس سی آئی تحصیل مریدکے سے تحصیل شرقپور، محمد رابیل شوکت اے ڈی ایل آر تحصیل شیخوپورہ سے تحصیل شرقپورہ، محمد خالد محمودکو ایس سی آئی تحصیل فیروزوالہ سے تحصیل شیخوپورہ ، محمد سردار اے ڈی ایل آر تحصیل شرقپور سے تحصیل شیخوپورہ ،مس عاشی یعقوب، اے ڈی ایل آرتحصیل مرید کے سے تحصیل شیخوپورہ، ملک وسیم اے ڈی ایل آرتحصیل صفدرآباد سے تحصیل شیخوپورہ ، محمد شفیق ایس سی آئی تحصیل صفدرآباد سے تحصیل مریدکے ، محمد عرفان حیدر اے ڈی ایل آرتحصیل شیخوپورہ سے تحصیل مریدکے ، مس عفت امجد اے ڈی ایل آرتحصیل فیروزوالہ سے تحصیل مریدکے ، محمد اجمل ایس سی آئی تحصیل شرقپورسے تحصیل فیروزوالہ ، مس سعدیہ جمال اے ڈی ایل آرتحصیل شیخوپورہ سے تحصیل فیروزوالہ ، محمد آصف خان اے ڈی ایل آر تحصیل مریدکے سے تحصیل فیروزوالہ ، محمد اخلاق ایس سی آئی تحصیل شیخوپورہ سے تحصیل صفدرآباد،بابر علی اے ڈی ایل آر تحصیل فیروزوالہ سے تحصیل صفدرآباد۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈی سی او کرن خورشید نے اپنے ایڈمن آفیسر سید اظہر عباس گیلانی سے کیرٹیکرضلع شیخوپورہ کے اختیارات واپس لے کر محمد شریف انجم، اسسٹنٹ /ناظر ریونیو کوکیرٹیکرڈسٹرکٹ گورنمنٹ ضلع شیخوپورہ مقرر کرکے آرڈرجاری کر دیے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکمہ جات ، ممبر ریونیو بورڈ، کمشنر لاہور ڈویثرن ، ڈائریکٹر پی ایم یوپنجاب، اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کو کاپیاں ارسال کر دی۔