سینیٹ کے 117 ویں سیشن کیلئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا

پیر 6 جولائی 2015 21:47

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) سینیٹ کے 117 ویں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کیا جن میں سینیٹر نزہت صادق، سینیٹر فرحت اللہ بابر اور سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی شامل ہیں۔ پینل آف پریذائیڈنگ کے ارکان چیئرمین سینیٹ یا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :