Live Updates

جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو یہ سوچنا چاہیے کہ یہ 1947کا پاکستان نہیں، پاکستان تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے سامنے اپنے الزامات سے پیچھے ہٹ گئی اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کا موقف درست نہیں تھا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین سینیٹر حافظ حمد اللہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 6 جولائی 2015 21:46

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں، دونوں ممالک ایٹمی قوت ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو یہ سوچنا چاہیے کہ یہ 47 کا پاکستان نہیں، پاکستان تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے سامنے اپنے الزامات سے پیچھے ہٹ گئی ہے اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کا موقف درست نہیں تھا۔

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے مختلف الزامات لگائے جن میں 35 پنکچر کا الزام بھی شامل تھا جب جوڈیشل کمیشن کے سامنے پی ٹی آئی کے اراکین گئے تو وہ اپنے ان الزامات سے پیچھے ہٹ گئے جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کا موقف درست نہیں تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ کون سچا اور کون غلط ہے۔ سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوت ہیں، جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں، بھارتی وزیراعظم کو بیانات دینے سے پہلے یہ سوچنا چاہیے کہ یہ 47 کا پاکستان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بار بار عالمی برادری کے سامنے بلوچستان میں دہشت گردی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ’را‘ کے ملوث ہونے کے بارے میں آگاہ کرتا رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات