جوڈیشل کمیشن عام انتخابات میں دھاندلی کا فیصلہ حقائق و شواہد کے مطابق کرے گا، دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پختہ عزم کی ضرورت ہے، مسلم لیگ (ق) بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین کامل علی آغا کی میڈیا سے گفتگو

پیر 6 جولائی 2015 21:46

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن عام انتخابات میں دھاندلی کا فیصلہ حقائق و شواہد کے مطابق کرے گا، دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پختہ عزم کی ضرورت ہے، مسلم لیگ (ق) بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نئے بیانات کی مذمت کرنی چاہیے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیانات پر پاکستان کو احتجاج کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2013ء میں دھاندلی کے متعلق جوڈیشل کمیشن حقائق و شواہد کے مطابق فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی طرف سے دھاندلی کے حوالے سے ایک دوسرے کے اوپر الزامات لگائے جا رہے ہیں تاہم جوڈیشل کمیشن دھاندلی کے متعلق فیصلہ حقائق کے مطابق کرے گا۔ کامل علی آغا نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔