وزیر مملکت برائے پانی و بجلی نے ملتان میں میپکو اہلکاروں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

پیر 6 جولائی 2015 21:44

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے ملتان بجلی چوری کی روک تھام کی مہم میں حصہ لینے والے اہلکاروں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو انہوں نے اس سلسلہ میں مقامی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ میپکو اہلکاروں پر تشدد کرنے والے رکن قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر کے بھتیجے کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :