وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تجارتی مراکز، مساجد اور گلی محلے پیشہ ور بھکاریوں کے نرغے میں آ گئے، اسلام آباد پولیس کی بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں بے سود ثابت

پیر 6 جولائی 2015 21:44

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تجارتی مراکز، مساجد اور گلی محلے پیشہ ور بھکاریوں کے نرغے میں آ گئے۔ اسلام آباد پولیس کی بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں بھی بے سود نظر آنے لگیں۔ ماہ رمضان المبارک میں روزہ دار اپنے صدقات، فطرات اور زکوة کی ادائیگی کرتے ہیں جس کا اجرو ثواب عام ایام کی نسبت کئی گنا زیادہ ہوتا ہے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑی تعداد میں پیشہ ور بھکاری شہر میں امڈ آتے ہیں۔

(جاری ہے)

تجارتی مراکز، گلی محلوں اور مساجد کے باہر مختلف صداؤں اور اپیلوں کے ذریعے صدقات، زکوٰة اور فطرانہ کی بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں نے اصل مستحقین کی پہچان ختم کر دی ہے، اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ درجنوں بھکاریوں کے خلاف ماہ رمضان المبارک کے دوران کارروائی کی گئی ہے اور درجنوں کو جیل بھیجا گیا ہے، کارروائی کے باوجود بھکاریوں کی بڑی تعداد پنجگانہ نماز کی ادائیگی کے اوقات میں مساجد کے باہر، خریداری کے وقت تجارتی مراکز میں اور افطار کے وقت گلی محلوں میں صدائیں لگاتے ہیں اور لوگوں کو زکوٰة و صدقات دینے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :