پی این سی اے کے زیراہتمام رمضان المبارک کے دوران قرات اور نعت خوانی کے مقابلوں کے لئے ایڈیشن کا انعقاد

پیر 6 جولائی 2015 21:44

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (این پی سی اے) نے رمضان المبارک کے دوران قرات اور نعت خوانی کے مقابلوں کے لئے گزشتہ روز ایڈیشن کا انعقاد کیا۔ پی این سی اے کے ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علموں نے ایڈیشن میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق طالب علموں نے ایڈیشن کے دوران نعت رسول مقبول ، حسن قرات کے مقابلوں میں حصہ لیا اور سیرت النبی پر روشنی بھی ڈالی۔

ذرائع نے بتایا کہ مقابلے کا مقصد طالب علموں میں اسلام، امن، برداشت اور انسانیت کے بارے میں شعور و آگاہی اجاگر کرنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات اور باقی طالب علموں کو سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :