بجلی بحران اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے، وفاقی وزیر را نا تنویر حسین

پیر 6 جولائی 2015 21:43

لاہور/شیخوپورہ ۔6 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بجلی بحران اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا کراچی سمیت پورے ملک میں امن قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے کراچی کو دوبارہ عروس البلاد بنا ئیں گے بجلی بحران 2018ء تک ختم ہو جائے گا ہماری حکومت تعلیم ، صحت سمیت دیگر شعبوں میں بہتری لا نے کے لئے صوبوں کو تمام وسائل مہیا کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو مریدکے کی یونین کونسل ریان پورہ میں فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے بعد ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چو دھری ارشد ورک ، رفیق الحسن قریشی ، پیر میا ں محمد محمدی سیفی نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کا معیار زندگی بلند کر نے کے لئے دن رات کوشاں ہے پا رٹی قیادت کی ہدایت پر سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریا ں شروع ہیں اور اسکے لئے ڈویژن، ضلع ، تحصیل اور یو نین کو نسل کی سطح پر کمیٹیا ں تشکیل دے دی گئی ہیں جو امید واران کی حتمی فہرستیں مکمل کر کے پا رٹی قیادت کو دینگی۔

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہاکہ مسلم لیگ(ن ) ایسے امیدواران کو پا رٹی ٹکٹ دے گی جو صحیح معنوں میں پارٹی قیادت کا وفاداراور ٹکٹ کا اہل ہو گا۔ اس موقع پر انہوں نے معراج پورہ میں سوئی گیس کی فراہمی اور ریان پورہ کے گو رنمنٹ گرلز اور بوائز سکولز کی اپ گریڈیشن اور نئی بلڈنگ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :