وزارت مذہبی امور کا مدارس کی رجسٹریشن بار ے کانفرنس بلانے کا اعلان

پیر 6 جولائی 2015 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وزارت مذہبی امور نے مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے ،ذرائع نے کو بتایا کہ مدارس کی رجسٹریشن پر درپیش مسائل کے حل کیلئے کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تمام مذہبی رہنماؤں کو مدعو کیا جائے گا اور کانفرنس میں نئے مدرسہ فارم سمیت دیگر معاملات پر مذہبی رہنماؤں سے تجاویز لی جائیں گی اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی تاہم اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ کانفرنس کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :