کراچی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرمنلز اور زبردستی زکوة، فطرہ لینے والے 5ملزمان گرفتار

پیر 6 جولائی 2015 21:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز اور زبردستی زکوة، فطرہ لینے والے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کرائم برنچ شاہجہان خان کے مطابق پیر آباد کے علاقے قصبہ موڑ میں پولیس کو اطلاع ملی کہ انجم شہزاد نامی شخص زبردستی زکوة، فطرہ جمع کررہا ہے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزم کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے اور اس پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی ملیرسٹی قمر احمد کے مطابق قائد آباد چوک کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کی پولیس کو اطلاع ملی، جس پر علاقہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا، جبکہ کاروائی کے دوران ایس ایچ او شاہ لطیف بھی زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :