کراچی، رینجرزاہلکارلانس نائیک شوکت قتل میں ملزم سخت سیکورٹی میں عدالت پیش

گواہ نے ملزم کو 3بارشناخت کرلیا

پیر 6 جولائی 2015 21:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں رینجرزاہلکارلانس نائیک شوکت کے قتل میں ملزم متحدہ قومی موومنٹ الیکشن سیل کے رکن عمیرصدیقی کوسخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں گواہ نے ملزم کو 3بارشناخت کیا۔ ملزم عمیرصدیقی ایم کیوایم الیکشن سیل کا رکن ہے اورنائن زیروپرچھاپے کے دوران گرفتار ہوا تھا۔

ملزم عمیرصدیقی پرستمبر2010 میں رینجرزاہلکارشوکت کوقتل کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

عمیر صدیقی پر دیگر ملزمان کے ہمراہ 2010 میں رینجرز کے لانس نائیک شوکت کو مبینہ ٹاوٴن پولیس تھانے کی حدود میں قتل کرنے کا الزام ہے۔عمیر صدیقی کو دیگر 19 ملزمان کے ساتھ شناخت کیا گیا، شناخت پریڈ کے بعد ملزم کو پولیس کی حراست میں دے دیا گیا۔ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والا ملزم عمیر صدیقی اْس وقت میڈیا کی نظروں میں آیا جب رواں برس کی ابتداء میں ملزم نے مبینہ طور پر 120 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا تھا۔ عمیر صدیقی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا تھا کہ 2012 میں بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری میں لگنے والی آگ کے پیچھے ایم کیو ایم کے رحمان بھولا کا ہاتھ تھا جس میں 258 افراد ہلاک ہوگئے تھے

متعلقہ عنوان :