Live Updates

تحریک انصاف ڈی جے بٹ کی نادہندہ نکلی‘ دھرنے کے 8 کروڑ بقایا

عمران خان کو فون اور ای میل کیں کوئی جواب نہیں ملا، دھرنے کی وجہ سے اپنا کاروبار کھو دیا، ڈی جے بٹ

پیر 6 جولائی 2015 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف ڈی جے بٹ کی نادہندہ نکلی‘ دھرنے کے 8 کروڑ بقایا ہیں، ڈی جے بٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو فون اور ای میل کیں کوئی جواب نہیں ملا۔ دھرنے کی وجہ سے اپنا کاروبار کھو دیا۔ ترجمان تحریک انصاف نے ڈی جے بٹ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا معاملہ جلد حل کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دی جے بٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران ساؤنڈ سسٹم کی سہولت فراہم کی تھی اور اس دوران وہ ایک بار جیل بھی گئے۔

(جاری ہے)

ڈی جے بٹ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس کا تحریک انصاف سے ساؤنڈ سسٹم کے لئے 6 لاکھ 80 ہزار روپے یومیہ طے ہوا تھا ا ور کہا گیا تھا کہ دھرنا ایک دو روز میں ختم ہو جائے گا تاہم دھرنا طول پکڑتا گیا اور رقم بڑھتی گئی مجھے 5 کروڑ 90 لاکھ ادا کئے گئے۔

جبکہ 8 کروڑ روپے اب بھی بقایا ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے بقایا رقم کے لئے عمران خان کو ای میل کیں اور فون کئے لیکن کوئی جواب نہ ملا میں نے دھرنے کی وجہ سے اپنا کاروبار کھو دیا ہے اور بقایا جات بھی نہیں مل رہے اس حوالے سے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ ڈی جے بٹ نے دھرنے کے دوران اہم کردار ادا کیا ان کا معاملہ جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات