اسلام آباد، سانحہ نلتر کی یاد اور سال کے بہترین سفارتکار کیلئے ایوارڈ تقریب کا اہتمام

ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی سانحہ کو یاد کرکے تقریب پر افسردگی چھا گئی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

پیر 6 جولائی 2015 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) سانحہ نلتر کی یاد اور سال کے بہترین سفارتکار کیلئے ایک ایوارڈ تقریب کا اہتمام یہاں مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ جس میں سفارتکاروں ‘ تاجر برادری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سانحہ نلتر کو یاد کرکے تقریب پر افسردگی چھا گئی۔ شمالی علاقوں میں مئی میں نلتر کے مقام پر ہیلی کاپٹر کے حادثے میں سفارتکاروں سمیت کئی افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں سانحہ نلکتر میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ۔ بہترین سفارتکار کا اعزاز افریقی عرب ممالک کے ڈین اور مصر کے سفیر سید محمد السید ‘ سپین کے سفیر کاربا اجوسا سانچز اور پولینڈ کے سفیر اندراجزانانکز کو دیا گیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان میاں فضل الٰہی نے کہا کہ نلتر کا سانحہ پاکستان کی سفارتی تاریخ کا افسوسناک واقعہ ہے۔ سفارتکاروں نے اپنی جانیں کھوئیں مگر وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے انہوں نے پاکستان میں سفارتی خدمات کے دوران شاندار خدمات سرانجام دیں

متعلقہ عنوان :