آرمی چیف راحیل شریف 3 روزہ سرکاری دورہ پر جنوبی افریقہ پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی پیر 6 جولائی 2015 21:13

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 جولائی 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف 3 روزہ سرکاری دورہ پر جنوبی افریقہ پہنچ گئے ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف 3 روزہ سرکاری دورہ پر جنوبی افریقہ پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ پہنچنے پر آرمی چیف کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو جنوبی افریقی آرمی چیف کی جانب سے سلامی بھی دی گئی اور گارڈ آ ف آنر بھی پیش کیا گیا۔