ہماری بقا و استحکام، امن و سلامتی ، ترقی و خوشحالی کی منزل قرآن و سنت کے نفاذ کے ذریعے ممکن ہے

ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا تقریب سے خطاب

پیر 6 جولائی 2015 21:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ رمضان رحمتوں، برکتوں ، تقویٰ ، تزکیہ ، تربیت اور نزول قرآن کا مہینہ ہے ۔ یہ نیکیوں کا موسم بہار ہے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو مہاجر آباد میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاکہ رمضان پاکستان کا مہینہ بھی ہے اس لیے کہ چودہ اگست 1947 ء کو جب پاکستان بنا تو وہ 27 رمضان المبارک کی شب تھی ۔

انہوں نے کہاکہ نزول قرآن کی شب ملک عطا کر کے یہ پیغام دیا گیاہے کہ اے اہل پاکستان تمہاری بقا و استحکام، امن و سلامتی ، ترقی و خوشحالی کی منزل قرآن و سنت کے نفاذ کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سودی نظام نافذ کر کے اور خدا اور رسول ؐ سے بغاوت کرکے ہم نے قرضوں کی معیشت ، بدامنی ، دہشتگردی ، بدترین کرپشن اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :