حکمرانوں نے10سال گذرنے کے باوجو د عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے کچھ نہیں کیا
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس کاکارکنان سے خطاب
پیر 6 جولائی 2015 21:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ امت کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی قید میں 10 سال سے زائد عرصہ ہوگیاہے مگر پاکستانی حکمرانوں سمیت کسی نے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ خود کو انسانی حقوق کا عالمی چمپئن اور مہذب قرار دینے والا امریکہ ایک بے گناہ اور معصوم مسلم خاتون پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہاہے اور قیدیوں کے حقوق کا پرچار کرنے والی عالمی تنظیمیں اور ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔
غزوہ بدر کے بعد پیغمبر رحمت حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے پہلی بار قیدیوں کے حقوق کا چارٹر دیا اور میدان بدر سے پکڑے گئے جانی دشمنوں کو بھی معزز مہمانوں سے بڑھ کر عزت دی ۔(جاری ہے)
وہ پیر کومنصورہ میں مرکزی دفاتر کے کارکنان سے خطاب کر رہے تھے ۔ حافظ محمد ادریس نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے انتخابی جلسوں میں ببانگ دہل یہ اعلان کیا تھاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروائیں گے ، انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کو اپنے منشور میں بھی شامل کررکھا ہے مگر دو سال سے زائد عرصہ گزر نے کے باوجود حکومت کی طرف سے اس سلسلہ میں کوئی کوشش سامنے نہیں آئی ۔
انہوں نے کہاکہ اگر صدر پاکستان امریکی صدر کے نام ایک رحم کی اپیل بھیج دیں تب بھی قوم کی معصوم بیٹی کو رہائی مل سکتی ہے مگر حکمرانوں کی خاموشی اور بے پراوہی اس بات کی غماز ہے کہ انہیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے کوئی دلچسپی نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکمرانوں کے اندر کوئی غیرت اور اسلامی حمیت ہوتی تو آج عافیہ صدیقی امریکی جیل میں نہ سڑ رہی ہوتی ۔ حافظ محمد ادریس نے کہاکہ امریکہ نے بدنام زمانہ گوانتانامو اور ابو غریب جیل میں مسلم قیدیوں پر شرمناک اور انسانیت کش مظالم ڈھائے اور ٹارچر کرنے اور اذیت دینے کے ایسے طریقے اختیار کیے جس سے امریکہ کا بھیانک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.