مختلف آبی ذخائر سے 3لاکھ 42ہزار 531کیوسک پانی کا اخراج ہوا،آمد 4لاکھ 31ہزار 17کیوسک رہی، ارسا

پیر 6 جولائی 2015 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) انڈس ریورسسٹم اتھارٹی (ارسا) نے کہاہے کہ ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 3لاکھ 42ہزار 531کیوسک پانی کا اخراج جبکہ رم اسٹیشنوں میں پانی کی آمد 4لاکھ 31ہزار 17کیوسک رہی۔

(جاری ہے)

پیر کو ارسا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ پر واقع تربیلا ڈیم میں پاین کی سطح 1478.87فٹ ہو گی جو ڈیڈ لیول سے 98.87فٹ بلند ہے ڈیم میں پانی کی آمد 2لاکھ 92ہزار کیوسک جبکہ ایک لاکھ 30ہزار کیوسک رہا۔

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1228.20فٹ ہو گی جو ڈیڈ لیول سے 188.20فٹ بلند ہے ڈیم میں پانی کی آمد 69ہزار 286کیوسک جبکہ اخراج 60ہزار کیوسک رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق کالا باغ، تونسہ اور سکھر بیراج سے پانی کا اخراج بالترتیب 1لاکھ 65ہزار 777کیوسک ، 1لاکھ 75ہزار 557کیوسک اور 1لاکھ 37ہزار 768کیوسک رہا

متعلقہ عنوان :