الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے تما م امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے، ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر بھی بینرز پر آویزاں ،متعدد امیدواروں کا بکری، کیلااور پشاوری چپل کے انتخابی نشانات الاٹ کرنے پر اعتراض

79یونین کونسلوں میں4ہزار سے زائد امیدوارحصہ لے رہے ہیں

پیر 6 جولائی 2015 21:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے تما م امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے جبکہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر بھی انتخابی نشانات بینرز پر آویزاں کر دیئے گئے ہیں، متعدد امیدواروں نے بکری، کیلااور پشاوری چپل کے انتخابی نشانات الاٹ کرنے پر اعتراض کیا ہے جنہیں ریٹرننگ افسران نے مسترد کر دیا، بلدیاتی انتخابات میں 4ہزار سے زائد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں اور 79 یونین کونسلز میں مقابلہ ہو رہا ہے، یہ انتخابات غیر جماعتوں پر منعقد کرائے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے ہیں جو انتخابی نشانات الاٹ کئے گئے ہیں ان میں مرغی، گٹار، بکری، بجلی کا ہیٹر، ڈھول، کیلنڈر، ٹوتھ برش، باجا، مونچھ، پیچ کس، جھونپڑی، چمٹا، چھڑی، سٹیپلر، ہینگر، ڈریسنگ کیس، سوٹ کیس، بے بی کارٹ، گراموفون، بطخ ، کنگھا، تربوز، کھجور کا درخت، آم، تیل کا چولہا، لیپ ٹاپ کمپیوٹر، پریشر کوکر، بیلن، بھٹہ، دو ہد ہد، ٹب، دو تربوز، دو بھٹے، دو سپارک پلگ، دو چھڑیاں، نک ٹائی، دو استریاں، دو ٹوکریاں، دو ڈھول، دو جھونپڑیاں، دو ہینگر، دو بالٹیاں، دو رندے، دو سی ڈیز، دو کچھوے، دوسٹل کیمرے، دو سٹپلرز، دو پریشر کوکرز، دو آڈیو کیسٹس، دو جار، تین مٹکے، تین کنگھے، تین مرغیاں، تین پیچ، فولڈڈ شرٹ، گیٹ، پشاور چپل، بوتل، زیبرا، مشروم(کھمبی) دو زرافے، دو سیفٹی ہلمٹ، دو بکریاں ، جھاڑو،دو چمچے، دوآم، دو انرجی سیورز، دو مرغیاں، دو مٹکے، دو جار، دوگٹار، دو بطخیں، دو پیچ، دو خرگوش، دو زیبرے، دو کنگھے، دو رینچ، دو مگرمچھ، دو مشروم( کھمبیاں)، دو گیٹ، تین سیفٹی ہیلمٹ، دو پشاوری چپل،دو ٹب، تین ڈھول،دو خرگوش، دو بے بی کارٹس، دو لیپ ٹاپ کمپیوٹرز، دو چمٹے، بجلی کا ہیٹر، دو جھاڑو، تین سی ڈیز، کی بورڈ، تین گٹار، تین بھٹے، آڈیو کیسٹ، سپارک پلک، چمچ، دو بوتلیں، کیلا، گلدان ، سی ڈی، پھول گوبھی، چار پیچ، تین چمچے و دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ متعدد امیدواروں میں بکری، کیلا،پشاور چپل وغیرہ کے انتخابی نشانات الاٹ کرنے پر اعتراض کیا ہے جنہیں ریٹرننگ افسران نے مسترد کر دیا۔