Live Updates

عمران خان کے پاس پارٹی کا پیسہ عوام کی امانت ہے ، کسی کو ایک پائی ناجائز نہیں دینگے ‘ عبدالعلیم خان

6کروڑ روپے ادا ہوئے ، ڈی جے بٹ کو پہلے ہی کافی پے منٹ ہوچکی ، تفصیلی آڈٹ ہورہا ہے‘پولیٹیکل ایڈوائزر

پیر 6 جولائی 2015 20:51

عمران خان کے پاس پارٹی کا پیسہ عوام کی امانت ہے ، کسی کو ایک پائی ناجائز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان کے پاس پارٹی کا پیسہ عوام کی امانت ہے جس کی ایک پائی بھی ناجائز خرچ نہیں ہونے دینگے، ڈی جے بٹ کو پہلے ہی کافی پے منٹ ہوچکی ہے اور پارٹی نے انہیں 6کروڑ روپے ادا کر دیئے ہیں ،جس کا حساب کتا ب کیا جارہا ہے ۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس سلسلے میں فنانس بورڈ نے انکی ذمہ داری لگائی تھی اور وہ انہی کو جوابدہ ہیں، انہوں نے کہاکہ 126روزہ دھرنے میں کرائے کی مد میں جتنے پیسے ڈی جے بٹ کو دے دیئے گئے ہیں اتنی رقم کا ان کا سسٹم بھی نہیں ہے لہذا صر ف کرائے کی شکل میں 8کروڑ روپے ڈیمانڈکرنا سراسر ناجائز ہے انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی بلیک میلنگ یا دباؤ کا شکار نہیں ہونگے اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ پارٹی قیادت سے رابطہ کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی کے حساب سے جتنے پیسے بنتے تھے پہلے ہی اس سے زائد ادائیگی ہوچکی ہے اب آڈٹ میں ایک ایک پیسے کا حساب ہو گا اور پھر بھی جو کچھ بنتاہے وہ ضرور ادا کیا جائے گا لیکن اگر ڈی جے بٹ کسی کے بہکاوے میں آکر تحریک انصاف یا عمران خان کے خلاف بیان بازی کرینگے تو اس کے وہ خود ذمہ دار ہونگے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کے مطابق چیئرمین کو جوابدہ ہیں ۔اس ضمن میں ڈی جے بٹ کی طرف سے لگائے گئے الزامات سراسر بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :