پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے انچارج سینیٹر سعید غنی ودیگر اﷲ بخش یوسفی کے انتقال پرافسوس کا اظہار

پیر 6 جولائی 2015 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے انچارج سینیٹر سعید غنی واراکین حبیب الدین جنیدی، لطیف مغل، ذوالفقار قائم خانی اور منظور عباس نے پیپلز پارٹی لیاری کے بانی اور سرگرم کارکن اﷲ بخش یوسفی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم اور دکھ کااظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مارشل لا کی آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کی بحالی کے لئے اﷲ بخش یوسفی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی بھی پر نہ ہوسکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ عنوان :