Live Updates

دھرنا ڈانس پارٹی کا بھانڈہ بیچ چوراہے پر پھوٹ گیا ،اعجازدرانی

عمران خان اپنی حرکتوں کی وجہ سے خود کو سیاست دان کی بجائے آئٹم سونگ بنا لیا ہے، ترجمان بلاول ہاؤس عمران خان نے ملکہ عالیہ کے سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کر کے اپنے حلف سے انحراف کیا ہے، بیان

پیر 6 جولائی 2015 20:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ دھرنا ڈانس پارٹی کا بھانڈہ بیچ چوراہے پر پھوٹ گیا ہے دھرنے کی ڈانس پارٹی پر 15کروڑ کے اخراجات ورلڈ ریکارڈ ہیں، عمران خان اپنی حرکتوں کی وجہ سے خود کو سیاست دان کی بجائے آئٹم سونگ بنا لیا ہے عمران خان نے ملکہ عالیہ کے سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کر کے اپنے حلف سے انحراف کیا ہے۔

بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں اعجازدرانی نے کہاکہ غریبوں کے بادشاہ سلامت اور ملکہ عالیہ کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔ عمران خان جواب دے کہ کیا ان کا کھربوں روپے کی مالی گرانٹ یروشلم سے فراہم کی جا رہی ہے اب بدنامی سے بچنے کیلئے عمران خان چوبیس گھنٹوں میں رقم ادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی حرکتوں کی وجہ سے خود کو سیاست دان کی بجائے آئٹم سونگ بنا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ملکہ عالیہ کے سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کر کے اپنے حلف سے انحراف کیا ہے سیاست میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے لیکن عمران خان کو سیاست دانوں کے رشتے داروں کی سیاست میں شرکت کو شجرے ممنوعہ قرار دیتے ہیں۔اعجازدرانی نے کہاکہ پینترے بدلنا عمران خان کا محبوب مشغلہ ہے ماضی کی طرح آج بھی وہ عروسی سیاست کو اپنا سب سے بڑا ہتھیار سمجھتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :