کولمبو ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان اوربھارت میں سرگرم جواریوں کے ایجنٹ گرفتار

پکڑے گئے ملزمان کو متعلقہ مقامی قوانین نہ ہونے کی وجہ سے رہا کر دیا گیا

پیر 6 جولائی 2015 20:43

کولمبو ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان اوربھارت میں سرگرم جواریوں کے ایجنٹ ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) سری لنکا کے انسداد کرپشن یونٹ نے گزشتہ ہفتہ کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان اوربھارتمیں سرگرم جواریوں کے ایجنٹ پکڑ لیے تاہم پکڑے گئے ملزمان کو متعلقہ مقامی قوانین نہ ہونے کی وجہ سے رہا کر دیا گیا۔انسداد کرپشن یونٹ کے سربراہ ریٹائرڈ پولیس سپریٹنڈنٹ لکشمن ڈی سلوا نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے میچ کے دوران انہوں نے پاکستان اور انڈیا میں بکیوں کو میچ کے مسلسل اپ ڈیٹ دینے والے دو پاکستانیوں اور تین ہندوستانیوں سے تحقیقات کیں۔

نیشنل انٹیلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر ڈی سلوا نے کہا کہ ہم میچ کے دوران نگرانی کر رہے تھے جب تین ہندوستانیوں پر نظر پڑی جو اپنے موبائل فونز کے ذریعے خفیہ انداز میں مسلسل کمنٹری کر رہے تھے‘۔

(جاری ہے)

بعد میں ہم نے ایسی ہی حرکت کرنے والے دو پاکستانیوں کو بھی گرفتار کیا ۔انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ’سپاٹ بیٹنگ‘ کیلئے کمنٹری کے ذریعے انڈیا اور پاکستان میں بکیوں کی مدد کی جا رہی تھی۔

ہم نے یہ بھی جاننے کی کوشش کی کہ آیاگرفتار لوگوں کے مقامی ایجنٹوں، کرکٹ حکام یا کھلاڑیوں سے روابط تو نہیں۔ڈی سلوا نے بتایا: سری لنکا میں بیٹنگ غیر قانونی ہے۔ بہرحال ہمارے ملک میں اس حوالے سے قوانین کمزور ہیں۔ ہم نے میچ ٹکٹوں کے پیچھے میدان میں بیٹنگ پر پابندی سے متعلق قانون پرنٹ کر رکھا ہے۔اس صورتحال میں ہم یہی کر سکتے تھے کہ ان گرفتار افراد کے کوائف ریکارڈ کرنے کے بعد انہیں میدان بدر کرتے ہوئے آئندہ موجودہ سیریز کے دوران تمام میدانوں میں آنے پر پابندی لگا دیں۔انسداد کرپشن یونٹ کے سربراہ نے بتایا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ گھوڑوں اور کتوں کی ریسوں میں مقامی کرکٹروں کا نام استعمال کرتے ہوئے جوا کھیلا جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :