الطاف حسین کا سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ٹیلی فونک رابطہ

muhammad ali محمد علی پیر 6 جولائی 2015 20:35

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 جولائی 2015 ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماوَں کے مابین ملک خاص کر سندھ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر صوبے کی سیاسی قوتیں متحد نہ ہوئیں تو صوبے کے عوام کے حقوق کو غضب کیا جاتا رہے گا۔