ضرب عضب آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا‘ بجلی بحران اور دہشت گردی کا خاتمے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے ،بجلی بحران پر 2018ء تک ختم ہو جائے گا ، حکومت تعلیم ، صحت سمیت دیگر شعبوں میں بہتری لا نے کیلئے صوبوں کو تمام وسائل مہیا کررہی ہے

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار را نا تنویر حسین کا مریدکے میں فلٹریشن پلانٹ کی افتتاح تقریب سے خطاب

پیر 6 جولائی 2015 20:32

لاہور / شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بجلی بحران اور دہشت گردی کا خاتمے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے ،ضرب عضب آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ،کراچی سمیت پورے ملک میں امن قائم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ،انشا ء اﷲ کراچی کو دوبارہ عروس البلاد بنا ئیں گے بجلی بحران پر 2018ء تک ختم ہو جائے گا ہماری حکومت تعلیم ، صحت سمیت دیگر شعبوں میں بہتری لا نے کے لئے صوبوں کو تمام وسائل مہیا کررہی ہے ۔

وہ گزشتہ روز یہاں مریدکے کی یونین کونسل ریان پورہ میں فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے بعد ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چو دھری ارشد ورک ، رفیق الحسن قریشی ، پیر میا ں محمد محمدی سیفی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کا معیار زندگی بلند کر نے کے لئے دن رات کام کررہی ہے پا رٹی قیادت کی ہدائیت پر سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریا ں کی جارہی ہیں اور اسکے لئے ڈویژن، ضلع ، تحصیل اور یو نین کو نسل کی سطح پر کمیٹیا ں تشکیل دے دی گئی ہیں جو امید واران کی حتمی فہرستیں مکمل کر کے پا رٹی قیادت کو دینگی وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہاکہ مسلم لیگ(ن ) ایسے امیدواران کو پا رٹی ٹکٹ دے گی جو سہی معنوں میں پارٹی قیادت کا وفاداراور ٹکٹ کا اہل ہو گا اس موقع پر انہوں نے معراج پورہ میں سوئی گیس کی فراہمی اور ریان پورہ کے گو رنمنٹ گرلز اور بوائز سکولز کی اپ گریڈیشن اور نئی بلڈنگ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ۔