وزیراعلیٰ پنجاب کا لیگی رکن اسمبلی عبدالغفار کے بھتیجے کے ایس ڈی او پر تشدد اور میپکو آفس میں توڑ پھوڑ کانوٹس ،آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب

قانون سب کیلئے برابر ہے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، شہبازشریف

پیر 6 جولائی 2015 20:31

وزیراعلیٰ پنجاب کا لیگی رکن اسمبلی عبدالغفار کے بھتیجے کے ایس ڈی او ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی عبدالغفار کے بھتیجے کاغلہ منڈی ملتان کے ایس ڈی او پر تشدد اور میپکو آفس میں توڑ پھوڑ کی خبر کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ایس ڈی او پر تشدد اورمیپکو آفس میں توڑ پھوڑ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔