اسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کی درخواست ضمانت منظور ،2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت

پیر 6 جولائی 2015 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) لاہورہائیکورٹ نے اسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 2لاکھ روپے کے مچلکے بطور زرضمانت داخل کرانے کی ہدایت کر دی ۔گزشتہ روز لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس اطہر محمود نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

وقاض احمد وٹو کی جانب سے دائر درخواست ضمانت میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ اس کے خلاف 59کنال اراضی کے انتقال کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا حالانکہ 1990ء ء کی رجسٹری پر انتقال کیا تھا ۔ جب پتہ چلا کہ یہ فراڈ ہے تو اس رجسٹری کی بنیاد پر کیا گیا انتقال خارج کر دیا گیا تھا ۔لیکن اس کے باوجود اس کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔عدالت سے استدعا ہے کہ داد رسی کرتے ہوئے ضمانت منظور کی جائے ۔