ڈی جی ایل ڈی اور دیگر افسروں کوتوہین عدالت کی درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری

پیر 6 جولائی 2015 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پرڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے اور دیگر افسروں کودوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار سلامت بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس نے سکندر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع اپنے پلاٹ کی نشاندہی کیلئے درخواست دی تھی جس پر ہائیکورٹ نے7اگست2014ء کو پلاٹ کی نشاندہی کا حکم دیا تھا مگر ایک برس گزرنے کے باوجود ایل ڈی اے حکام نے پلاٹ کی نشاندہی کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیالہٰذاڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد چیمہ، ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ تھری خواجہ توقیر، ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ ندیم حسن زیدی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

فاضل عدالت نے تینوں افسران کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ۔