کراچی، ائر پورٹ حملہ کیس : مدعی کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 6 جولائی 2015 20:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ائر پورٹ حملہ کیس کے مدعی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ایس ایف محمد اقبال کے عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔ پیرکوانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ائر پورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے کیس کے مدعی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ایس ایف محمد اقبال کو متعدد نوٹسز کے باوجود پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ائر پورٹ حملہ کیس میں 3 ملزمان آصف ظہیر، ندیم برگر اور سرمد صدیقی گرفتار ہیں جبکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اﷲ ، ترجمان شاہد اﷲ شاہد ودیگر کو کیس میں پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :