دیہات میں سڑکوں کو بہتر بنانے کے لئے 150 ارب روپے سے منصوبہ شروع کیا ہے‘مجتبیٰ شجاع الرحمن

حکومت نے عام آدمی پر ٹیکس نہیں لگایا، ہمارا فوکس ایسے شعبے یا سروسز ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے یا کم دیتے ہیں‘ صوبائی وزیر

پیر 6 جولائی 2015 20:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء )وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے حکومت نے بجٹ میں 166 -ارب 13 کروڑ روپے مختص کئے ہیں اور جدید کڈنی و لیور سنٹرکے لئے 3 - ارب روپے فراہم کئے جا رہے ہیں،10 - ارب 82 کروڑ روپے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی پر خرچ کئے جائیں گے ،صوابدیدی فنڈز کا95فیصد حصہ لوگوں کے علاج معالجہ اور انتہائی غریب افراد کی مالی امداد پر خرچ ہوتا ہے،ایک اورانقلابی فیصلے کے تحت خواتین کو ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 3سال کی خصوصی رعایت بھی دی جارہی ہے، پہلی مرتبہ خواتین کی بڑی تعداد لیپ ٹاپ سکیم ، اجالا پروگرام، انٹرن شپ پروگرام اور خود روزگار سکیم سے مستفید ہو رہی ہے۔

مختلف سے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاکہ صوبائی حکومت نے عوام کی اقتصادی وسماجی حالت کو بہتر بنانے کے لئے متعدد منصوبے شروع کےء ہیں جس میں دیہات میں سڑکوں کے انفراسڑکچر کو بہتر بنانے کے لئے 150 -ارب روپے سے منصوبہ شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریکٹر پر سبسڈی،30 ارب روپے سے جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں30-ارب روپے سے صاف پانی کا پروگرام،150 ارب سے بہاولپور میں قائداعظم سولر پارک بنایا گیا اورصوبے کے کئی دوسرے شہروں میں بھی انرجی کے منصوبے شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا 2015-16 کابجٹ عوام دوست بجٹ ہے اور حکومت نے عام آدمی پر ٹیکس نہیں لگایاصرف ان ایسے شعبوں اور سروسز پر ٹیکس لگائے ہیں جنہیں عام آدمی استعمال نہیں کرتا۔