سینیٹ قائمہ کمیٹی انٹیریئر نارکوٹکس کنڑول کااجلاس

ملک بھرمیں80لاکھ شہریوں نے گزشتہ 12ماہ میں منشیات استعمال کی،30سے 35لاکھ نشہ آور دوائیوں کا شکار ہیں ،منشیات کے مجرموں کے 1551ملین اثاثے منجمد، 1881ضبط اور 65ملین کی جائیدادیں واپس کی گئیں،2014میں پوسٹ کی کاشت 1227ایکٹر تھی جو پندرہ میں کم ہو کر 977رہ گئی ہے،کمیٹی کو بریفنگ منشیات کے عادی افراد کی زہنی جسمانی اور مالی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں ،قائمہ کمیٹی سکولوں ،کالجوں ، یونیورسٹیوں میں داخلے کے وقت طلباء کا میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے،کمیٹی کی سفارش افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے،افغان ٹرانزت ٹریڈ میں سے ہر کنٹینر پر طالبان 7ہزار ڈالر فی کنٹینر بھتہ وصول کرتے ہیں،چیئرمین کمیٹی رحمان ملک

پیر 6 جولائی 2015 20:11

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی انٹیریئر نارکوٹکس کنڑول کے پارلیمنٹ ہاؤس اسلا م آباد میں چیئر مین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ ملک میں 80لاکھ شہری جن کی عمر پندرہ سال سے 64سال تک ہے نے گزشتہ 12ماہ میں منشیات استعمال کی اور30سے 35لاکھ نشہ آور دوائیوں کا شکار ہیں ۔

دنیا بھر میں روزانہ 7سو افراد منشیات سے اور 39دہشت گردی سے ہلاک ہوتے ہیں 1995سے 2015تک 1365ٹن منشیات ضبط کی گئیں ۔ پریکیسر نامی کیمیکل 309ٹن ضبط کیا گیا ۔ 2015میں منشیات سمگلنگ کے 324مقدمات میں سے 89فیصد کے فیصلے ہوئے اور مجرموں کو سزائیں دلوائی گئیں ۔ کراچی سے منشیات کے بڑے مقدمے میں ملک کے بڑے معروف وکیل سے اینٹی نارکاٹکس کنڑول نے اہم مقدمہ جیتا ۔

(جاری ہے)

2014میں 27108کلو منشیات جبکہ 2015میں 62219کلومنشیات ضبط کر کے جلادی گئی۔منشیات کے مجرموں کے 1551ملین اثاثے منجمد کئے گئے 1881ضبط کئے گئے اور 65ملین کی جائیدادیں واپس کی گئیں۔کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز چوہدری تنویر ، شاہی سید ، محمد علی خان سیف ، جہانزیب جمالدینی کے علاوہ سیکریٹری غالب بندیشہ ،ڈی جی انیٹی نارکاٹکس فورس جنرل خاور حنیف ،برگیڈئیر زاہد عبداﷲ ، برگیڈئیر محمد بشارت نے شرکت کی۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ 2014میں پوسٹ کی کاشت 1227ایکٹر تھی جو پندرہ میں کم ہو کر 977رہ گئی ہے چیئر مین قائمہ کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے ۔افغان ٹرانزت ٹریڈ میں سے ہر کنٹینر پر طالبان 7ہزار ڈالر فی کنٹینر بھتہ وصول کرتے ہیں ۔ اب بھی افغانستان میں 32فیصد پوسٹ کاشت کا علاقہ افغان حکومت ایجنسیوں اور حکومت کے حامی طالبان کے کنٹرول میں ہے ۔

چیئر مین کمیٹی نے اینٹی نارکاٹیکس کنڑول کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد میں منشیات کی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے ہر قسم کی آئینی و قانونی مدد فراہم کی جائیگا۔ کمیٹی کے اجلاس میں سفارش کی گئی کہ این ٹی نارکاٹکس فورس میں ملازمین کی تعداد 26سو کی جگہ 5ہزار تک بڑھائی جائے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کی خاطر تمام وزراء عالیٰ کو ہسپتال قائم کرنے کے لئے خط لکھیں گے ۔

وفاقی وزارت تعلیم سے سفارش کی گئی کہ سکولوں ،کالجوں ، یونیورسٹیوں میں داخلے کے وقت طلباء کا میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے ۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ وزارت اطلاعات کے ذریعے تمام میڈیاء چینلز پر 0.5وقت منشیات کے خلاف آگاہی کے لئے دیا جائے اور اے این ایف کی تیار کردہ فلمیں اور ڈرامیں بھی چلائے جائیں بین الاقوامی این جی او اور بیرونی ممالک سے حاصل ہونیوالی مدد فنڈ کا باقاعدہ حساب رکھا جائے اور ملک کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سودے بازی نہیں ہونی چاہیے ۔

کمیٹی کے اجلاس میں این ٹی نارکاٹیکس فورس کی طرف سے منشیات کے 106گینگز کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے این ٹی نارکاٹیکس فورس کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔کمیٹی کے اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ UAEمیں موجود منشیات کی بڑی مچھلی یونس پر ہاتھ ڈالا گیا ہے جو بر طانیہ میں 15کروڑ کی منشیات سمگلنگ میں ملوث ہے ۔کمیٹی کے اجلاس میں چیئر مین کمیٹی نے اسلام آباد کی مختلف محفلوں میں پیپسی اور کوکو کولا کیساتھ ہیروئن کی پڑیاں پیش کرنے کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ اس طرح کی خبروں کے بارے میں آئندہ اجلاس میں بغیر کسی دباؤ کے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

کمیٹی کے اجلاس میں سیکریٹری وزارت اور ڈی جی اے این ایف کی طرف سے عملے اور فنڈ ز میں اضافہ مشینری کی فراہمی ، وفاقی وزارتوں کے عدم تعاون پرفیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس میں تمام وفاقی وزارتوں کے سیکریٹریز شرکت کریں ۔ ایٹی نارکاٹیکس کنڑول کے بارے میں بھی نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے ۔سینیٹر چوہدری تنویر نے ملک بھر کے گلی محلوں میں منشیات فروشوں اور اڈوں کے حوالے سے ایٹی نارکاٹیکس فورس کے قوانین اور سزاؤں کے علاوہ ایفی ڈرین کیس کی پیش رفت کے معاملات اٹھاتے ہوئے کہا کہ قوم کو منشیات جیسے ناسور کی جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پورا پارلیمنٹ وزارت اور محکمے کے ساتھ ہے ۔

جس قسم کی بھی مدد کی بھی ضرورت ہو کمیٹی اور پارلیمنٹ دونوں کی خدما ت دیں گے ۔ سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ قوانین میں نرمی سزاؤں میں کمی کی وجہ سے برے چھٹکارہ حاصل کرتے ہیں اور اچھے پھس جاتے ہیں اور کہا کہ غلط ایف آئی آر درج کرنے والے کے ملازم کے خلاف بھی سخت کاروائی ہونی چاہیے ۔ چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ منشیات بڑی لعنت بن چکی ہے خود کش حملہ آوروں کو بھی منشیات کے زیر اثر رکھ کر استعمال کیا جاتا ہے ۔

کراچی میں کچھ افراد پکڑے بھی گئے ہیں ۔ سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے تجویز دی کہ منشیات کے عادی افراد کی زہنی جسمانی اور مالی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں اور اندرون ملک سخت سے سخت قوانین بنائے جائیں ۔سینیٹر محمد علی سیف نے اینٹی نارکاٹیکس فورس کے کمزور وکلاء کے حوالے سے کہا کہ فورس کی عدالتیں سخت فیصلے دیں قابل وکلاء کی خدمات حاصل کی جائیں اور خصوصی اینٹیلیجنس سیل میں کام کرنیوالے فوجی افسران سے فورس کے سول ملازمین کو بھی بہترین تربیت دی جائے ۔این ٹی ناکاٹیکس فورس کی اصلاحات کے حوالے سے سینیٹر محمد علی سیف ،چوہدری تنویر اور جہانزیب جمالدینی پر مشتمل ذیلی کمیٹی قائم کی جائے۔