یو بی ایل فنڈز نے آئی پی او مارکیٹ ڈویلپمنٹ سمٹ میں دوایوارڈزجیت لئے

پیر 6 جولائی 2015 20:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء)یوبی ایل فنڈ مینیجرز لمیٹڈ (یوبی ایل فنڈز) نے ساؤتھ ایشئن فیڈریشن آف ایکسچینجز پاکستان (سیف) کے زیراہتمام ہفتہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ’ آئی پی او مارکیٹ ڈویلپمنٹ سمٹ‘ میں دوانعاما ت حاصل کرلئے۔پاکستان کی سرکردہ ایسٹ منیجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک اور یو بی ایل بینک کے ذیلی ادارے یو بی ایل فنڈ منیجرز نے سربراہی اجلاس کے دوران جن دو اہم درجہ بندیوں میں یہ ایوارڈزحاصل کئے ان میں پہلی درجہ بندی ’’اسلامک انسٹرومنٹ IPO ایوارڈ2014-‘‘ اوردوسری درجہ بندی ’’میکسیمم میوچل فنڈIPOs ایوارڈ- 2014‘‘ تھی۔

اس سے قبل 2013 میں بھی یو بی ایل فنڈز نے پاکستان آئی پی اوسمٹ 2014میں زیادہ تر ایوارڈ اپنے نام کئے تھے۔

(جاری ہے)

2014 میں یو بی ایل فنڈزنے 3 اسلامک انسٹرومنٹ IPOs شروع کرکے AUM میں 4.5 ارب سے زائد روپے جمع کئے۔ یہ ایک ایسٹ منیجمنٹ کمپنی کیلئے نمایاں کامیابی تھی جس کیلئے اس نے اسلامک انسٹرومنٹ آئی پی او ایوارڈ2014 وصول کیا۔شروع کردہ فنڈزمیں الامین اسلامک پرنسپل پریزرویشن فنڈ III (تاریخ آغاز:20.6.14 )، الامین اسلامک پرنسپل پریزرویشن فنڈ IV(تاریخ آغاز: 16.10.14) اورالامین اسلامک پرنسپل پریزرویشن فنڈV (تاریخ آغاز:26.12.14) شامل ہیں ۔

یوبی ایل کودوسراایوارڈ 2014میں میکسیمم میوچل فنڈIPOs شروع کرنے پرعطاء کیا گیا۔ یوبی ایل فنڈز نے 2014 میں چارنئے میوچل فنڈزIPOs شروع کئے جس سے 6ارب روپے کی خطیررقم جمع ہوئی۔اس درجہ بندی کے تحت شروع کردہ فنڈز میں یوبی ایل پرنسپل پروٹیکٹیڈفنڈ III (تاریخ آغاز: 6.3.14)، الامین اسلامک پرنسپل پریزرویشن فنڈ III (تاریخ آغاز:20.6.14 )، الامین اسلامک پرنسپل پریزرویشن فنڈ IV(تاریخ آغاز: 16.10.14) اورالامین اسلامک پرنسپل پریزرویشن فنڈV (تاریخ آغاز:26.12.14) شامل ہیں ۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے یوبی ایل فنڈزکے سی ای او میر محمد علی نے کہا کہ یہ انعامات ہمارے لئے کسی بڑے اعزازسے کم نہیں۔ ہم اپنے انوسٹرزکی جانب سے ایک بارپھر بھرپوراعتماد ظاہر کرنے پران کے انتہائی مشکورہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنے کاروباری فیصلوں میں اپنے سرمایہ کاروں کی ضروریات اور پاکستان میں اقتصادی ترقی کی کوششوں کے وسیع تر مقصدکو سامنے رکھتے ہوئے نئی بلندیوں تک پہنچنے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی مصنوعات کے پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کرنے کیلئے ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے۔یو ں ظاہرہوتا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کی منفرد مصنوعات کیلئے زبردست طلب موجود ہے اور ان کی سرمایہ کاری ضروریات بھی متنوع ہیں ۔یوبی ایل فنڈز میں ہم اپنے سرمایہ کاروں کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔واضح رہے کمپنی پاکستان میں بین الاقوامی شہرت یافتہ CPPI پرمبنی پرنسپل پروٹیکٹیڈ فنڈز کے اجراء کی سرخیل ہے اور پاکستان کی معروف ایسیٹ منیجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک کی حیثیت سے 14برس سے زیادہ کا مضبوط اور پیشہ ورانہ ٹریک ریکارڈ رکھتی ہے۔

یو بی ایل فنڈ مینیجرز لمیٹڈ کے بارے میں:2001 ء میں قائم ہونے کے بعد ، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کی طرف سے باضابطہ منظوری ملنے کے بعد یو بی ایل فنڈ منیجرز لمیٹڈ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاروں کو اپنی مصنوعات اورسروسز کی پیشکش کررہا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ 2011 ء سے مشرق وسطیٰ میں بھی سرگرم عمل ہے ۔

31 جنوری 2014 میں 59.69 ارب روپے کی AUM کے ساتھ، یو بی ایل فنڈ منیجرز لمیٹڈ کا شمار پاکستان کی معروف ترین ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں ہوتا ہے۔اس کوJCR-VIS کریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی جانب سے AM2+ پلس کی اعلیٰ مینجمنٹ کوالٹی ریٹنگ سے بھی نوازا گیا ہے۔ڈسکلیمر:میوچل فنڈز میں تمام سرمایہ کاری مارکیٹ خطرات سے مشروط ہے۔ماضی کی کارکردگی، کسی بھی طرح مستقبل کے نتائج کی نشاندہی نہیں کرتی ۔برائے مہربانی، سرمایہ کاری پالیسیوں اور اس سے متعلق خطرات کو سمجھنے کیلئے ہماری پیش کردہ دستاویزات کوپڑھ لیا جائے۔