سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ، کاونٹر ویلنگ ڈیوٹیز اور سیف گارڈ میرینز ترمیمی بل 2015 بارے متعدد تجاویز وزارت تجارت کے حوالے کردیں

قائمہ کمیٹی کی نیشنل ٹیرف کمیشن کو بلوچستان کی تاجر برادری کی آگاہی کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت

پیر 6 جولائی 2015 19:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے متفقہ طور پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز بل 2015 ، کاونٹر ویلنگ ڈیوٹیز بل 2015 ،اور سیف گارڈ میریز ترمیمی بل 2015تفصیلی بحث کے بعد تینوں بلوں بارے متعدد تجاویز غور وخوض کے بعد بل میں شامل کرنے کیلئے وزارت تجارت کیحوالے کردیں جبکہ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ تجارت اور اس کے ذیلی اداروں کو زیادہ سے زیادہ متحرک اور جدید تقاضو ں کے مطابق بنانے کیلئے تمام پالیسوں کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے ۔

تاکہ ایسی قانون سازی عمل میں لائی جائے جس کی بدولت چاروں صوبوں کے تاجر اور سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکیں۔ پیر کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سید شبلی فراز کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز بل 2015 ، کاونٹرویلینگ ڈیوٹیز بل 2015 ،اور سیف گارڈ میریز ترمیمی بل 2015 کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔

شندانہ گلزار خان قانونی ایڈوائز برائے تجارت و سرمایہ کاری نے تینوں بلوں کی تفصیلات سے قائمہ کمیٹی کو تفصیلی آگاہ کیا ۔قائمہ کمیٹی نے متفقہ طور پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز بل 2015 ، کاونٹر ویلنگ ڈیوٹیز بل 2015 ،اور سیف گارڈ میریز ترمیمی بل 2015تفصیلی بحث کے بعد تینوں بلوں بارے متعدد تجاویز وزارت کامرس کو غور وخوض کے بعد بل میں شامل کرنے کیلئے حوالے کردیں ۔

تاکہ تینوں بلوں کو زیادہ سے زیادہ موثر بنا کر تجارت کو فروغ دیا جاسکے اور سرمایہ کاروں کو ملکی و غیر ملی سطح پر سہولیات میسر ہو سکیں اور ان کو کم سے کم مسائل کا سامنا کرپڑے ۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس وزرات تجارت اور اس کے ذیلی اداروں کو زیادہ سے زیادہ متحرک اور جدید تقاضو ں کے مطابق بنانے کیلئے تمام پالیسوں کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے ۔

تاکہ ایسی قانون سازی عمل میں لائی جائے جس کی بدولت چاروں صوبوں کے تاجر اور سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکیں ۔قائمہ کمیٹی نے نیشنل ٹیرف کمیشن کو ہدایت کی کہ بلوچستان کی تاجر برادری کی آگاہی کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ بلوچستان کے تاجر برادری و سرمایہ کاروں کے حقوق کا استحصال نہ کیا جاسکے ان کی پیدوار میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہو سکے کوئلہ فروٹ اور دیگر مقامی پیدوار کو نقصان سے بھی بچایا جاسکے اور اس سلسلے میں قائمہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ اجلاس میں بلوچستان کے تعلق رکھنے والے تمام اسٹیک ہولڈز کو اجلاس میں طلب کے ان کے مسائل بارے آگاہی حاصل کی جاسکے ۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر الیاس احمد بلور، مفتی عبدالستار ، محمد عثمان خان کاکٹر ،سلیم ایچ مانڈوی والا،اور حاجی سیف اﷲ خان بنگش کے علاوہ سیکرٹری برائے تجارت محمد شہزاد ارباب ،ایڈیشنل سیکرٹری اظہر علی چوہان ، سیکرٹری این ٹی سی محمد شاہدوددیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :