سینیٹ، فیڈرل ایمپلائز بنوولینٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس ترمیمی بل 2015 سمیت قائمہ کمیٹیوں کی3 رپورٹس پیش

پیر 6 جولائی 2015 19:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) ایوان بالا میں قائمہ کمیٹیوں کی تین رپورٹس پیش کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے فیڈرل ایمپلائز بنوولینٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس (پہلا ترمیمی) بل 2015ء اور فیڈرل ایمپلائز بنولینٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس (دوسرا ترمیمی) بل 2015ء پر قائمہ کمیٹی کی الگ الگ رپورٹس پیش کیں جبکہ قائمہ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کی جانب سے کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام کا بل کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2015ء پر سینیٹر سحر کامران نے کمیٹی کی رپورٹ پیش کی

متعلقہ عنوان :