سینیٹ کی ظفر الحق، اعتزاز احسن اور محسن لغاری کی طرف سے سینیٹ کے قواعد میں بعض ترامیم کی منظوری

پیر 6 جولائی 2015 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) ایوان بالا نے سینیٹر محسن خان لغاری، قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کی طرف سے سینیٹ کے قواعد میں بعض ترامیم کی منظوری دیدی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران آزاد رکن محمد محسن خان لغاری نے سینیٹ کے قواعد، ضابطہ کار و انصرام کارروائی 2012ء کے قاعدہ 277 کے ذیلی قاعدہ 4 کے تحت مذکورہ قواعد کے قاعدہ 166 کے ذیلی قاعدہ 4 میں ترمیم پیش کرنے کی اجازت طلب کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین کی اجازت کے بعد انہوں نے ترامیم پیش کیں جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے اپنی اور قائد حزب اختلاف کی طرف سے تحریک پیش کی کہ قاعدہ 277 کے ذیلی قاعدہ 4 کے تحت قاعدہ 9، قاعدہ 79 کے ذیلی قاعدہ 2، قاعدہ 182، قاعدہ 162، قاعددہ 166 کے ذیلی قاعدہ 5 سمیت مختلف ترامیم پیش کرنے کی اجازت دی جائے جس کی چیئرمین نے اجازت دیدی۔ جس کے بعد انہوں نے یہ ترامیم ایوان میں پیش کی۔ ایوان نے ترامیم کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :