اسلام آباد میں انتخابات کے جماعتی بنیادوں پر ہونے پر فیصلہ آئندہ چنددنوں میں ہوجائیگا، دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کر نے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے ، سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی میڈیا سے گفتگو

پیر 6 جولائی 2015 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورداخلہ کے چیئرمین اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ کچھ دنوں میں فیصلہ ہو جائے گا کہ اسلام آباد میں انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے ، حکومت ہی بل لے کر آئی تھی جس کے بعد فیصلہ ہوا تھا ، بلدیاتی انتخابات کے لئے اسلام آباد میں بھی وہی قانون ہونا چاہیے جو دوسرے صوبوں میں ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کچھ دنوں میں فیصلہ ہو جائے گا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے حکومت ہی بل لے کر آئی تھی جس کے بعد فیصلہ وہا ہے کہ انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے ، ایان علی کے حوالے سے سوال پر کہا کہ کسی کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے اور خاص طور پر کسی خاتون کی عزت کے حوالے سے زیادہ محتاط ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کے حوالے سے کہا کہ جو دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے تا کہ کراچی کو دہشت گردی سے پاک کرنا چاہیے

متعلقہ عنوان :