بھارت کی جانب سےتحریک طالبان کی پشت پناہی کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کردیے: خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی پیر 6 جولائی 2015 19:53

بھارت کی جانب سےتحریک طالبان کی پشت پناہی کے  ثبوت عالمی برادری کے سامنے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 جولائی 2015 ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سےتحریک طالبان کی پشت پناہی کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تحریک طالبان اور بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کی بھارت کی جانب سے کی جارہی پشت پناہی کے ثبوت عالمی برادی کے سامنے پیش کردیے ہیں۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس حوالے سے جیسے ہی کوئی ٹھوس ثبوت سامنے آئے تو انہیں بھی عالمی برادری کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :